اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی ممالک میں یو ٹیوب، گوگل اور گوگل میپ سروس کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں میں یکدم گوگل، یوٹیوب اور گوگل میپ سروس معطل ہو گئی ہے۔ جہاں یہ سروسز تعطل کا شکار ہیں ان میں کئی یورپی ممالک
اور امریکی ممالک بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گوگل سروسز کی بندش کے باعث کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوگل حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوگل سروس معطلی کی تحقیقات کی جا رہی ہے، جیسے ہی معطلی کی وجہ معلوم ہو گی اسے ٹھیک کیا جائے گا اور صارفین کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔