پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی نے روس کے ساتھ ایسا معاہدہ کرلیا کہ امریکہ اوریورپ میں کھلبلی مچ گئی،طیب اردگان کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی نے روس سے اسلحہ خریدنے کے پہلے بڑے معاہدے پر دستخط کر دئیے جس کے تحت دفاعی میزائل نظام ایس 400 حاصل کیا جائے گا۔ترک اخبار نے صدر رجب طیب اردوگان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی نے بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدنے کیلئے روس کے ساتھ اپنے پہلے معاہدے پر دستخط کر لیا ۔روس سے دفاعی میزائل نظام خریدنے کے لیے انقرہ کا غیر نیٹو ملک کے ساتھ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ترک اخبار روزنامہ حریت اور دیگر اخباروں میں شائع ہونے والے اردوگان کے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ روس سے ایس۔400 خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور میری معلومات کے مطابق پیشگی ادائیگی بھی کی گئی ہے۔انھوں نے صحافیوں کو کہا کہ اس معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور میں پرعزم ہیں۔روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے بعد مغربی ممالک میں غیرنیٹو ملک سے اسلحہ خریدنے پراتحاد کے اسلحے کے توازن پر تشویش میں اضافہ ہوگا۔امریکا نے خبردار کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نیٹو اتحاد کیلئے عام طور پر یہ ایک اچھا منصوبہ ہے کہ وہ قابل تبادلہ اسلحہ خریدے۔اردوگان کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے عسکری معاہدوں کے لیے آزاد ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آزادی کے حوالے سے خود فیصلہ کیا ہے اور ہم پر اپنے ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھانا واجب ہے ٗروس کی جانب سے بھی معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے۔روسی صدر پیوٹن کے عسکری مشیر ولادیمیر کوزھن کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور اس پر عمل کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس۔400 ایک پیچیدہ ترین نظام ہے جس کو مجموعی طور پر ٹیکینکل میٹیریل کے ہدف پربنایا گیا۔روسی سرکاری نیوز ایجنسی تاس کو دئیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ‘میں صرف ضمانت دے سکتا ہوں کہ تمام فیصلے ہماری اسٹریٹجک دلچسپی کے مطابق کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وجہ سے کئی مغربی ممالک کے ردعمل سے ہم مکمل طور پر آگا ہیں کہ وہ ترکی پر دباؤ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…