ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

میانمار کے مسلمانوں کی مدد کیلئے سفارتکاری کے تمام طریقے استعمال کئے جائیں گے،ایران

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

تہران (آئی این پی )ایران نے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کی مدد کیلئے سفارتکاری کے تمام طریقے استعمال کئے جائیں گے اور مظلوموں و محروموں خاص طور سے مسلمانوں کی حمایت و مدد ایران کی ناقابل تغییر پالیسیوں کا حصہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میانمار کی حکومت اور فوج روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے-

انھوں نے کہا کہ ایران کی حکومت، میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے ساتھ ہی ان کی مدد کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی- درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی معاون خصوصی شہین دخت مولاوردی نے میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کے نام ایک خط میں اس ملک میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا ہے- مولاوردی نے سوچی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ میں شہریوں کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی معاون خصوصی کی حیثیت سے آپ سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ صرف موقف اختیار کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ اپناکردار ادا کرتے ہوئے فوری طور پر عملی قدم اٹھائیں اور میانمار میں جاری تشدد کو کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی اور جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ، رکوائیں اور متاثرین تک انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی راہ ہموار کریں- بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے بھی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے میں عالمی برادری کی بے توجہی اور خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین میانمار میں جاری جرائم کے سلسلے میں موقف اختیار کرے- حسین امیرعبداللہیان نے منگل کو تہران میں ہالینڈ کی سفیر سوزانا ٹرشٹال سے ملاقات میں کہا کہ ایران کو یورپی یونین اور ہالینڈ سے

توقع ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم کے سلسلے میں موقف اختیار کرے گا اور انسانی المیہ رونما ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گا- اس ملاقات میں تہران میں ہالینڈ کی سفیر سوزانا ٹرشٹال نے بھی کہا کہ میانمار میں جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے اور اسے ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ اور صحافتی برادری نے بھی کوریج دی ہے- دوسری طرف ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب

سربراہ کمال دہقانی فیروزآبادی نے بھی کہا ہے کہ اس کمیشن کا ہنگامی اجلاس بدھ کو منعقد ہو رہا ہے جس پر میانمار کے حالات اور اس ملک میں مسلمانوں کی نسل کشی کا جائزہ لیا جائے گا- کمال دہقانی فیروز آبادی نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…