ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بھارتی وزیر داخلہ کی حریت رہنمائوں کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت ،پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی/سرینگر (آئی این پی )بھارتی داخلہ راج ناتھ سنگھ نے حریت رہنمائوں کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،اسے بھارت میں دہشت گرد بھیجنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی فنڈنگ کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اکثر بھارتی چوکیوں اور گائوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کرتے رہتے ہیں لیکن وہ آج نہیں تو کل جنگ بندی کی

خلاف ورزی روک دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز حریت رہنمائوں کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے وہ اس کے لئے کھلے دل و دماغ سے تیار ہیں۔انہوں نے کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 35 اے پر مبینہ طور پر منڈلا رہے خطرے پر کہا کہ مرکزی حکومت کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے کشمیر کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور اسے بھارت میں دہشت گرد بھیجنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی فنڈنگ کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اکثر بھارتی چوکیوں اور گاں کو نشانہ بناکر فائرنگ کرتے رہتے ہیں، لیکن وہ آج نہیں تو کل جنگ بندی کی خلاف ورزی روک دیں گے۔دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا جیسے گنجان آبادی والے خطے میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مخاصمت آرائی نہ صرف برصغیر کی مکمل تباہی، بلکہ پورے امن عالم کے لیے ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔حریت رہنما نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے جموں کشمیر میں سی آر پی ایف کو مبینہ طور پر جنگی اسلحہ سے لیس ہیلی کاپٹر مہیا کرنے اور پولیس ٹاسک فورس کے لیے مزید بکتربند

گاڑیوں اور وافر مقدار میں مہلک ہتھیاروں کے ذخائر فراہم کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے اور ان کے بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے لیے زمینی سطح پر اپنی فوجی قوت کو بڑھانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…