جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

رانی مکھر جی کی کئی سال بعد فلم’’ہچکی‘‘کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی کافی دور تھیں، وہ نہ تو کسی تقریب میں نظر آتی اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب رہتے ہیں۔تاہم اب وہ اپنی نئی فلم’ ’ہچکی‘ ‘کے ساتھ فلمی دنیا پر واپسی اختیار کررہی ہیں، لیکن کیا وہ اتنے سالوں بعد فلم میں ایک مرکزی کردار ادا کرنے کے

لیے تیار ہیں؟تو اس کا جواب اداکارہ کی نئی وائرل تصویر دے رہی ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اتنے سالوں بعد بھی وہ اتنی ہی دلکش اور خوبرو نظر آرہی ہیں جتنی اپنے فلمی دور میں دکھائی دیتی تھیں۔رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ کے لیے ان کا ایک فوٹو شوٹ کیا گیا جسے اب تک ریلیز نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس کی ایک تصویر ان کے فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ریلیز کی۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی آخری مرتبہ 2014 میں ریلیز ہوئی فلم ’مردانی‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کرلی۔ان کی فلم ’ہچکی‘ کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں، جب کہ پروڈکشن کا ذمہ ان کے شوہر ادتیہ چوپڑا کی کمپنی وائے آر ایف نے اٹھایا ہوا ہے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…