منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

مصر کی نصف ٹن وزنی لڑکی نے ابوظہبی کے اسپتال میں 37ویں سالگرہ منائی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

قاہرہ (این این آئی)مصر سے تعلق رکھنے والی نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان احمد عبدالعاطی جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے برجیل اسپتال میں زیرعلاج ہے، نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمان عبدالعاطی کا علاج جاری ہے اور وہ کافی حد تک تندرست ہوچکی ہیں۔ اسپتال نے ان کی سالگرہ بڑے اہتمام کے ساتھ منائی۔ سالگرہ کے موقع پر مصر کے اسکندریہ شہر سے اس

کے عزیز واقارب کو بھی بلایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سالگرہ کی تقریب میں اس کے ڈاکٹر بالخصوص ڈاکٹر شمشیر فایالیل نے بھی شرکت کی۔ایمان عبدالعاطی، اس کی والدہ اور ہمشیرہ سب نے معالج ٹیم، برجیل اسپتال کی انتظامیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اسے دی گئی طبی سہولیات پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ نصف ٹن وزنی مصری خاتون کو چار مئی کو بھارت میں علاج میں ناکامی کے بعد ابو ظہبی کے برجیل اسپتال لایا گیا تھا۔ ایک انوکھی بیماری کے باعث ایمان کا وزن بڑھتے بڑھتے پانچ سو کلو گرام تک جا پہنچا تھا مگر اب ڈاکٹروں کی شبانہ روز کوششوں سے اس کا وزن کافی کم ہوگیا ہے۔ اس کی دیکھ بحال پر چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں سمیت 20 افراد مامور ہیں۔ایمان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ’وی بی ایس‘ گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شمشیر فایا لیل نے کہا کہ ایمان کے چہرے پر مسکراہٹ ہمیں اس عظیم انسانی مشن کو آگے بڑھانے کا ایک نیا حوصلہ دیتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایمان جلد مکمل طور پر تندرست ہونے کے بعد معمول کی زندگی گذارنے کے قابل ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد موٹاپے سے لڑنا ہے اور ہم ایمان عبدالعاطی کے موٹاپے کو ختم کریں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…