منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سعودی وزارت دفاع پر داعش کے حملے کی کوشش ناکام،دوملزمان گرفتار

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کی خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بارودی جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم داعش کے یمن سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں احمد یاسر

الکلدی اور عمار علی محمد کو دہشت گردی کی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گردی ریاض میں وزارت دفاع کی عمارت میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس کے علاوہ پولیس نے دو سعودی شہریوں کو بھی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لیا ہے تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو بارودی جیکٹیں برآمد کی گئی ہیں جن میں سات سات کلو گرام بارود بھرا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نو دستی بم، آتشیں اسلحہ اور دستی ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے ۔ریاض کی الرمال کالونی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا بھی پتا چلا گیا جہاں مذکورہ دہشت گردوں کو بارودی جیکٹیں پہننے اور ان کے استعمال کی تربیت فراہم کی گئی تھی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…