جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلمانوں پر مظالم برداشت نہیں!، بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اپنے پیروکاروں کو بڑا حکم جاری کردیا‎

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم مسلمان تو مسلمان غیر مسلموں کی برداشت سے بھی باہر۔ تفصیلات کے مطابق بدھ مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا کہ اگر بدھا میانمار میں ہوتے تو وہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکتے اور ان کی مدد کرتے کیونکہ بدھ مت دوسروں پر ظلم کرنے سے روکتا ہے۔ اس موقع پر دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے والوں کا بدھ مت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ نوبل انعام پانے والوں کی طرف سے دلائی لامہ چوتھے شخص ہیں جنہوں نے مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی ہے اس سے پیشتر ملالہ یوسفزئی، ڈیسمنڈ ٹوٹو اور شیریں عبادی بھی اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم میں بدھ سب سے آگے ہیں جو ایک لمبے عرصے سے مسلمان آبادی کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے باعث روہنگیا مسلمان جن سے ان کی شناخت بھی میانمار حکومت نے چھین لی ہے ہجرت کر کے بنگلہ دیش جا رہے ہیں۔ دوسری طرف روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دینے ،ان کی مالی اور سفارتی امداد کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور نسل کشی کی جا رہی ہے، خواتین اور بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے بزرگوں اور جوانوں کو جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔میانمار حکومت کی دہشت گردی کے نتیجے میں ہجرت پر مجبور مسلمانوں کو بنگلہ دیش اور دیگر سرحدی ملک پناہ نہیں دے رہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی مالی اور سفارتی امداد دینے کا بھی دینے کا حکم دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…