منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کے الزامات کے بعد بڑا بریک تھرو،افغانستان کے بارے میں پاکستانی منصوبے کی ایران نے حمایت کردی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستا ن اور ایران نے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغانستان میں پائیدار امن کیلئے سیاسی مذاکراتی تصفیہ ضروری ہے۔ پیر کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے تہران کے ایک روزہ دورہ کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے یہاں ملاقات کی

جس میں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی سطح پر گہرے روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔ تہران میں ایک روزہ دورہ پر آمد کے فوری بعد وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر جواد ظریف سے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کوششوں سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تجارت، اقتصادی تعاون اور مواصلاتی روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے تجارت، سرمایہ کاری، مواصلاتی رابطے اور بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے کے لئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں افغانستان میں امن و استحکام کی کاوشوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے سیاسی مذاکراتی تصفیہ ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں استحکام سے جن علاقائی ممالک کا مفاد وابستہ ہے، انہیں امن کی کوششوں میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ دونوں وزراء نے روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مصائب دور کرنے کے لئے انسانی ہمدردی کی فوری کاوشوں پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…