بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 7میچوں کے فیصلے ہوگئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے زیر اہتمام جاری “آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ با ٹورنامنٹ “میں مزید 7میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں جانباز اسپورٹس لانڈھی نے مد مقابل مسلم اسٹار کو 2-0سے زیر کردیا ۔دوسرے میچ میں عثمانیہ اسٹار نے گلشن اسپورٹس کو 3-0سے ،تیسرے میچ میں ایف سی روورزنے ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد گلشن ملت کلب کو 1-0سے

ڈھیر کردیا ۔چوتھے میچ میں میٹرو ول اسٹار نے کوہاٹ اسپورٹس کو شاندار کھیل کی بدولت 1-0سے ،پانچویں میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے مد مقابل اصلاح بلوچ کو 2-0سے ،چھٹے میچ میں ینگ تغلق لیاری نے پنالٹی ککس پر افغان جانباز کو 5-4سے جبکہ ساتویں میچ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی نے شفیع الیون ملیر کو 2-1مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم ،جاوید بنگش ،سلیم انصاری ،مجاہد اور سلیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور وسیم راجہ تھے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…