منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کھلاڑی ورلڈ الیون کی ٹیم میں کیوں شامل نہیں؟ اینڈی فلاور کا حیران کن انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے

باوجود پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا۔اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب یہ سیریز پہلا قدم ہے، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں تاہم سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد سے پاکستان کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے، اس بہادر قوم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری سہنا پڑی۔مجھے کوچ کی حیثیت سے ورلڈ الیون کی نمائندگی پر خوشی ہے، ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں بہت مدد کی، پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے، یہ خوشی کی بات ہے۔اینڈی فلاورنے کہا کہ پاکستان کرکٹ نے 8 برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے، ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منارہی ہے۔ورلڈ الیون کے کوچ کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں یہاں بہت سی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔اس موقع پر کوچ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو شرٹ بھی دی۔ اس موقع پر ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان آنیوالی ورلڈ الیون کی قیادت پرفخر ہے، جنوبی افریقی کی ٹیم

کو دورہ پاکستان پر آمادہ کروں گا۔فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو، دورہ پاکستان کے لیے فیملی نے بھی سپورٹ کیا، پاکستانی عوام کی میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،

خوشی ہے پاکستانی عوام اپنے ملک میں کرکٹ دیکھیں گے۔کپتان ورلڈ الیون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر دستیاب ہوا تو پی ایس ایل تھری میں کھیلنا پسند کروں گا، ہم پاکستان میں محض کھیلنے نہیں بلکہ کچھ بڑا کام کرنے آئے ہیں، پاکستان خوبصورت ملک اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…