اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کیلئے عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کھڑکی ثابت ہونگے‘ چیئرمین پی سی بی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کے لئے عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کھڑکی ثابت ہونگے‘ دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتی‘ ورلڈ الیون کے میچ منعقد کرانے میں آئی سی سی نے اہم کردار ادا کیا‘ غیر ملکی کھلاڑیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان آئے‘ پاکستان میں عالمی میچز کا انعقاد ہمارے لئے صرف میچ ہی نہیں

بلکہ بہت کچھ ہیں‘ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھرپور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے‘یہ سب کچھ پاکستانی قوم کی دعائوں سے ممکن ہوا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ورلڈ الیون کے میچ منعقد کروانے میں آئی سی سی نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں ورلڈ الیون کے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستان آئے۔ مختلف ملکوں کے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین بھرپور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان میں عالمی میچز کا انعقاد ہمارے لئے صرف میچ ہی نہیں بلکہ بہت کچھ ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میچ دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کے لئے آج کا دن نہایت خوش آئند ہے۔ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کو اکٹھا کرنے میں بھرپور کام کیا یہ سب کچھ پاکستانی قوم کی دعائوں سے مکن ہوا۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں میڈیا اور عوام نے حوصلہ بڑھایا۔ لاہور میں ورلڈ الیون میچز کے انعقاد کے لئے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے۔ ورلڈ الیون کے میچز پاکستان کے لئے عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کھڑکی ثابت ہوگی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے بہت کچھ ہوگا۔ دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی سی سی جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں حکومت اور عوام کا اہم کردار ہے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑا۔ پی سی بی اور رمیز راجہ کی کوششوں سے پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011 سے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے پاکستان کے تمام ادارے سکیورتی صورتحال بہتر بنانے پر قابل تعریف ہیں۔ بہترین سکیورٹی مہیا کرنے پر پاکستان کے تمام

اداروں کے شکر گزار ہیں۔ جائلز کلارک نے کہا کہ امید ہے عوام کی بڑی تعداد ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کے لئے آئے گی۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔ اینڈی فلاور کی کوششوں سے ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن ہوا۔ پاکستان نے سکیورتی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بہت سرمایہ لگایا اور قربانیاں دیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…