جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صحت کا عالمی دن کل بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ کل منگل کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میںوزارت صحت،محکمہ صحت پنجاب،پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن،دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی واکس،سیمینارز،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں صحت مند زندگی گزارنے کی سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی اور ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے مقررین صحت کے حوالے سے درپیش خطرات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ءمیں منایا گیا 1948ءمیں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ منایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…