جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

”شوہر سو کر اٹھتا ہی نہیں“ مصر کی دلہن نے بالآخر طلاق لے لی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ( نیوز ڈیسک) خاوند کے سرہانے بیٹھ کر گھنٹوں اس کے بیدار ہونے کا انتظارکرنے والی نئی نویلی مصری دلہن نے مایوس ہوکر طلاق لے لی۔اخبار ”الیوم السابعہ“ کے مطابق خاتون کی شادی ابھی ایک ماہ قبل ہوئی تھی لیکن وہ حد سے زیادہ سونے والے خاوند کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار تھی۔ اس نے مصر قدیمہ فیملی کورٹ میں درخواست دی کہ اس کا شوہر کام سے واپس آتے ہی سو جاتا ہے اور 15 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے سوتا رہتا ہے۔ شوہر پر اکثر دوران گفتگو یا کسی مہمان کی موجودگی میں سوجانے کا بھی الزام تھا۔ خاتون نے عدالت کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اسے شادی سے پہلے نہیں بتایا گیا تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر بیماری کی حد تک سونے کا عادی ہے۔ عدالت نے خاتون کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے طلاق کا حکم جاری کردیا۔ دوسری جانب خاتون کے شوہرکا کہنا ہے کہ اسے کوئی بیماری نہیں ہے بس وہ قدرے زیادہ سونے کا عادی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…