اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےکہا کہ عوامی مرکز میں آ گ لگنے سے سی پیک کا ریکارڈ جل گیا ہے۔اس موقع پر کوئی حکومتی شخص اور کوئی مئیر یا سی ڈی اے کے حکام میں سے بھی کوئی شخص وہاں موجود نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ سب انتظار کر رہے تھے کہ آگ مزید بھڑک جائے ۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی مرکز، جہاں آگ لگی، وہ مرکز میریٹ ہوٹل اور پی ٹی وی کی عمارت کے درمیان میں ہے۔اور اسلام آباد میں منسٹرز کالونی کے سامنے ہے۔ یہاں نو گھنٹے تک آگ لگی رہی لیکن کوئی ایک وزیر یا مئیر کھڑا ہو کر پریشان حال نظر نہیں آیا۔ اس آگ میں سی پیک کا ریکارڈ جل گیا ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جب آگ لگی ہوئی تھی تو چند شخصیات اندر داخل ہو گئیں اور سی پیک کے ریکارڈ کو آگ میں پھینک دیا ۔ جب میں نے فائر بریگیڈ سے دریافت کیا کہ کیا اس کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے تو انہوں نے کہا کہ باقاعدہ آگ لگنے سے پہلے لوگوں نے سی سی ٹی وی بھی کاٹ دیا اس لیے سی پیک کا ریکارڈ آگ میں جھونکنے کی کوئی ویڈیو نہیں ہے۔ شاہد مسعود نےپروگرام میں مز ید کیا کہا آپ بھی سنئے