پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرائیویٹ اسکیم کے تحت سستے حج کیلیے کوٹا نیلام کیا جائیگا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے ا ئندہ سال سے پرائیویٹ حج اسکیم کا پیکیج بھی سستا کرنے کیلیے پرائیویٹ حج کوٹا نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی نئی حج کمپنیوں کو کوٹا دیاجارہا ہے جو پرانی کمپنیوں سے 2 فیصد کے حساب سے کاٹا گیا ہے تاہم اس کوٹے کی الاٹمنٹ بھی نیلامی کی بنیادپر کی جائیگی۔ اس وقت وزارت مذہبی امورابادی کی بنیاد پر ملنے والا حج کوٹا سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابر تقسیم کردیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور انہی حج کمپنیوں میں حج کوٹا کی نیلامی کا اپشن اپنائے گی جو2013 میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں اور ان کمپنیوں کو انرول نمبر الاٹ کر دیے گئے تھے، یہ 2400 کے قریب کمپنیاں ہیں جبکہ 735 کمپنیوں کے پاس پہلے ہی حج کوٹا موجود ہے۔ وزارت کے حکام ا ئندہ سال سے ان تمام کمپنیوں میں نیلامی کی بنیاد پرحج کوٹا تقسیم کرینگے اوربولی میں سستے پیکیج کا اعلان کرنے والی کمپنی کوکوٹا الاٹ کیا جائے لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…