اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم،ملک میں ساڑھے8 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی (کل) ہوگی،انتظامات مکمل

datetime 10  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (آئی ا ین پی) ملک میں ساڑھے آٹھ سال کے طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی (کل) منگل کو ہوگی‘ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا‘ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا‘ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت پریکٹس جاری ہے‘ تین مچیوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ورلڈ الیون کی ٹیم (آج) پیر کو علی الصبح دبئی سے لاہور

پہنچے گی اور شام کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مارچ 2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ ساڑھے آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز (کل) منگل کو پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کا میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت پریکٹس جاری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں سخت پریکٹس کے بعد ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 13ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون کی ٹیم جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی کی زیر قیادت (آج) پیر کی صبح دبئی سے لاہور پہنچے گی۔ ورلڈ الیون کی ٹیم شام کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس بھی کرینگے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…