جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

بورڈ نے دیر کر دی،الوداعی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا،یونس خان

datetime 10  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی،لاہور،لندن( آن لائن) سابق قومی کپتان یونس خان نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہاکہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ 14 ستمبر کو لاہور میں بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب کا حصہ ہوں گا یا نہیں،یونس خان نے کہا کہ الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیرکردی اورکئی دیگر لوگ بازی لے گئے، مجھے بورڈ کی طرف سے بڑی رقم دینے کی پیشکش بھی ہوئی ہے،

میں آج جو کچھ بھی ہوں اس پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، مجھے نہیں لگتا کہ 14 ستمبر کو لاہور میں ہوں گا باقی جو اللہ تعالی چاہے بندے کی کوئی اوقات نہیں ہے۔دریں اثناء ورلڈ الیون کی مستحکم بیٹنگ لائن پر کاری ضرب لگانے کیلئے پیس ہتھیار تیار کرلیے گئے۔آزادی کپ سیریز میں مضبوط ورلڈ الیون کا سامنا کرنے کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،تربیتی کیمپ کے تیسرے روز 3گھنٹے کا طویل پریکٹس سیشن قذافی اسٹیڈیم لاہورکی مصنوعی روشنیوں میں ہوا، کیریبیئن لیگ کھیل کر واپس آنے والے شاداب خان اور شادی کی تقریبات کے بعد رومان رئیس نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، ادھر گھرمیں ننھے مہمان کی آمد کے منتظر محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے، مہمان ٹیم کی مستحکم بیٹنگ لائن کے سامنے تجربہ کار پیسر کی کمی محسوس ہوگی۔علاوہ ازیں منفرد انداز کے حامل انتہائی سینئر انگلش کرکٹ کمنٹیٹر ہینری بلوفیلڈ ریٹائر ہوگئے۔ سینئر انگلش کرکٹ کمنٹیٹر ہینری بلوفیلڈ برطانوی نشریاتی ادارے کے ’ٹیسٹ میچ اسپیشل‘ میں کمنٹری کیا کرتے تھے، ویسٹ انڈیز سے لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر انھوں نے بھی اپنا کیریئر ختم کردیا۔ 77 سالہ بلو فیلڈ نے خود بھی نوجوانی میں لارڈز میں ہی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی، اسکول کے آخری دنوں میں وہ ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے 28 دن کوما میں رہے تھے، بعد میں وہ ہوش میں تو آئے مگر کھیلنے کے قابل نہیں رہے، اس لیے انھوں نے مائیک کے پیچھے سے اپنے شوق کی تکمیل کرلی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…