ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

روزانہ انڈہ کھائیں بیماریوں سے محفوظ رہیں

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انڈے پسند کرنے والے افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ روزانہ ایک انڈے کا استعمال ٹائپ ٹو ڈائبیٹیز کا خطرہ کم کردیتا ہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے ہفتے میں کم از کم چار انڈے استعمال کئے ان میں ٹائپ ٹو ڈائبیٹیز کا خطرہ ان مردوں کی نسبت 37فیصد تک کم پایا گیا ، جنہوں نے ہفتے میں صرف ایک انڈہ استعمال کیا۔ یہ تحقیق ذیابیطس کے علاج کی جستجو میں مصروف افراد کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے کیونکہ ذیابیطس کی یہ قسم دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس تحقیق کا اہتمام یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ میں کیا گیا تھا جس میں2332افراد میں زیابیطس کے خطرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔اس مقصد کیلئے تحقیق کا آغاز 1984میں کیا گیا اور تقریباً پانچ برس کے دورانئے میں ان افراد کے تمام کوائف حاصل کئے گئے۔ انیس برس بعد اس تحقیق کے دوسرے حصے میں جب ان افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہو اکہ ان میں سے432افراد ذیابیطس کی اس قسم کا شکار ہوئے تھے۔ اس تحقیق سے ماہرین نے جانا کہ ٹائپ ٹو زیابیطس کی کمی کے علاوہ انڈوں کا استعمال خون میں گلوکوز کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔ ان نتائج کی اہمیت اس وقت اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے جب یہ معلوم ہو کہ اس تحقیق میں شامل افراد کی پھل اور سبزیاں کھانے کی شرح، جسمانی حرکت کی مقدار، وزن اور سگریٹ نوشی کی عادات کا بھی بطور خاص جائزہ لیا گیا تھا اور ان تمام امور کے معمول پر ہونے کے باعث یہ کہا جاسکتا ہے کہ انڈے کھانے والے اور انڈے نہ کھانے والوں کی عادات میں ماسوائے انڈوں کے استعمال کے اور کوئی فرق موجود نہ تھا۔اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین کا مشورہ ہے کہ مائیں بچوں کو انڈوں کی عادت بچپن سے ہی ڈالیں۔ اگر بچے براہ راست انڈہ فرائی یا آملیٹ کی شکل میں نہیں لیتے ہیں تو انہیں سبزیوں کے ہمراہ انڈہ دیں تاکہ ان کے جسم میں انڈے میں موجود ضروری غذائیت جائے تاکہ انہیں شوگر سے محفوظ بنایا جاسکے کیونکہ موجودہ دور کے غذائی رجحانات کے باعث بچوں میں شوگر کا خطرہ بے حد بڑھ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…