منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی،افغان طالبان نے میانمار کیخلاف بڑا اعلان کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

کابل(آئی این پی )افغان طالبان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں نہ بھولیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں میانمار میںروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں نہ بھولیں۔

ہم برما کے مسلمانوں کی کیلئے اواز بلندکرنے والے اسلامی ممالک تنظیموں ،میڈیا اور انفرادی لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہتے ہیں وہ مدد کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم بھائیوں کو نہ بھولیں۔طالبان نے اپنے بیان میں اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کے دفاع ،بچاﺅ،حرمت اور انکی ہر قسم کی مدد کیلئے اپنی ذمہ دارایاں ادا کریں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقومی میڈیا برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو صیح طریقے سے نہیں دکھا رہا اور نہ ہی ہیومین رائٹس واچ اس مسئلے کو سنجیدہ لے رہا ہے۔ہماری نظر میں یہ نہ صرف غیر منصفانہ اور شرمناک ہے بلکہ یہ انسانیت اور انسانی ہم اہنگی کے متصادم ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں سے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریبا 87 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔گزشتہ پانچ سالوں سے راخائن میں لسانی اور مذہبی تنا رہا ہے لیکن حالیہ پرتشدد واقعات کی لہر سب سے بدتر ہے اور اس سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں کئی افراد دریا میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔2012 میں بھی پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان ہلاک اور لاکھوں ہجرت کرنے یا گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔حال ہی میں پرتشدد واقعات کا اغاز اس وقت ہوا جب روہنگیا عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 15 افیشلز کو مارنے کے بعد کئی گاں جلا دیے تھے۔ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار پولیس اور لسانی راخائن بدھ گروہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔‎



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…