منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

برما کے مسلمانوں کے لئے حیران کن پیشرفت، 57 مسلم ممالک کا ترک صدر کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس طلب، کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟دھماکہ خیز انکشاف

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، تشدد اور ملک بدر کیے جانے کے خلاف اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی) نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے اجلاس کی سربراہی ترک صدر طیب اردگان کریںگے ،بتایاگیا ہے کہ یہ اہم ترین اجلاس آستانہ میںسائنس وٹیکنالوجی سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوگا اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور کسمپرسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم فیصلے ہونگے ،

توقع ہے کہ برما کے مسئلے پر اس اجلاس میں او آئی سی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا۔ دریں اثناءپاکستان نے میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد کے اقدامات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔تہمینہ جنجوعہ نے برمی سفیر سے مطالبہ کیا کہ میانمار میں مسلمانوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور مسئلے کے حل کےلئے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ میانمار حکومت اقلیت کے خلاف گھناو¿نے جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائے اور مسلمانوں پر منظم تشدد کی تحقیقات کرائے۔ میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں ریاستی تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں مسلمان شہید اور لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…