بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ہریتھک کی بہن نے وزن میں حیرت انگیز کمی کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتیک روشن کی بڑی بہن سنینا روشن نے وزن میں بے تحاشہ کمی کرکے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔بالی ووڈ ڈانسنگ اسٹار ہرتیک روشن نے اپنی بڑی بہن سنینا روشن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ٗ تصویر میں سنینا کے جسمانی خدوخال میں آنے والی تبدیلی حیرت انگیز ہے، حال ہی میں سنینا اپنے والد کے گھر ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے پہنچیں جہاں سنینا

کا بدلا ہوا روپ دیکھ کر سب حیران رہ گئے ٗ وزن میں کمی کرکے سنینا ان لوگوں کے لیے مثان بن گئیں جو اپنے موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن سے بہت پریشان ہیں اور جلد سے جلد اپنے وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔اپنی بہن کے اس بدلے ہوئے روپ کو دیکھ کر مہمانوں کے ساتھ خود ہرتیک روشن بھی حیرت زدہ رہ گئے ، ہرتیک نے سنینا کی حال ہی میں لی گئی تصویر اور وزن میں کمی سے پہلے کی تصویر ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ’ اسے کہتے ہیں تبدیلی، مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔واضح رہے کہ سنینا اپنے والد اور بھائی کی طرح فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں تاہم وہ پردے کے سامنے نہیں بلکہ پردے کے پیچھے رہ کر کام کرتی ہیں وہ بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں،سنینا روشن موٹاپے کے باعث کئی بیماریوں کا شکار رہ چکی ہیں جن میں کمر میں شدید تکلیف اور کینسر شامل ہیں ، دوسری جانب ان کے چھوٹے بھائی اور بالی ووڈ سپراسٹار ہریتھک روشن بھی دماغ کے ٹیومر کا آپریشن کراچکے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…