بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں، کترینہ کیف

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی سے کیریئر متاثر ہونے کاخدشہ ہوتا ہے ،اس سے دور رہنا چاہتی ہوں،عوام نے جتنی مجھے عزت و شہرت بخشی اس پر ان کی مشکور ہوں،ابھی تو کیریئر کی شروعات ہیں اور میری منزل بہت دور ہے جہاں تک پہنچنے کیلئے تھوڑا مزید وقت لگے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اس لئے آئی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاؤں اور عوام نے جتنا میرا کام پسند کیا میں اس پر ان کی مشکور ہوں

تاہم مزید شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ابھی تو میرا کیریئر شروع ہوا ہے اور میری منزل بہت دور ہے جس حاصل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ شادی کے بعد ایک نئی زندگی شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے شادی کو ابھی خود سے بہت دور رکھنا چاہتی ہوں۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے میں کمی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کا ستارہ گردش میں ہے اور آج کل باکس آفس پر ان کی اداکاری کا جادو بالکل بھی نہیں چل رہا جبکہ فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث کترینہ کیف کی شہرت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے بالی ووڈ باربی ڈول نے اپنی حالیہ پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فیس کم کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بڑے برانڈڈیل میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کترینہ کیف کی جگہ لے لی جس کے بعد کترینہ نے برانڈ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کی خاطر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنے معاوضے میں 40 فیصد کمی کر لی ہے۔ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تو باکس آفس پر خوب بزنس کیا مگر کبیر خان کی ہی اگلی فلم ’فینٹم’ جس میں کترینہ نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، مکمل ناکام رہی ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…