منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ، زلزلے کی شدت اور ہلاکتیں کتنی ہوئیں، افسوسناک تفصیلات جاری

datetime 8  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ، اس زلزلے کی شدت 8.1 تھی، تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے جنوب میں 8.1 شدت کے شدید زلزلے میں اب تک 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں اس کے علاوہ یہاں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے جنوبی ساحلوں کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ تھی۔ میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مرکزی ہوائی اڈے کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس سے عوام میں خوف پھیل گیا لوگ خوف کے مارے گھروں باہر آگئے اس کے علاوہ بعض علاقوں میں بجلی بھی معطل ہو گئی۔ پیسفک سونامی مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے علاقے تپاچولا سے 165 کلومیٹرجنوب مغرب تھا اس کی زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ پیسیفک سونامی مرکز نے کہا کہ یہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی وجہ سے سونامی کی لہریں پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اس خطرناک زلزلے میں ریاست اوکسیکا میں 23 افراد ، ریاست چیاپس میں 4 اور طباسکو میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، متاثرہ علاقوں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…