اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت،چلتی گاڑی میں تین افرادکاازبک خاتون سے لرزہ خیز سلوک،ایک اور شرمناک واقعہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دارالحکومت میں ازبکستان سے آئی ہوئی ایک خاتون کو دو افراد نے چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ پیر کی رات پیش آیا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو رات 11 بجے موصول ہوئی۔ خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ اس معاملے میں پوچھ گچھ کیلیے چند افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔

خبروں سے پتا چلتا ہے کہ یہ ازبک خاتون (جس کا نام نہیں بتایا گیا) پیر کی رات ساڑھے نو بجے دہلی کے علاقے ساکت میں ایک شاپنگ مال جانے کیلیے رکشے میں سوار تھی مگر وسنت کنج کے مقام پر یہ رکشہ خراب ہوگیا۔ خاتون کسی دوسرے رکشہ یا ٹیکسی کے انتظار میں فٹ پاتھ پر کھڑی ہوگئی لیکن دس منٹ بعد ایک سفید کار اس کے سامنے آکر رکی جس میں تین مرد سوار تھے۔انہوں نے ازبک خاتون کو زبردستی کار میں گھسیٹ لیا اور کار چلا دی جبکہ ڈرائیور کے دو ساتھیوں نے چلتی کار ہی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور اسے تقریباً رات گیارہ بجے کھڑکی ایکسٹینشن کے مقام پر پھینک کر چلے گئے۔ ازبک خاتون نے مدد کیلیے بھی وہیں سے پولیس کو فون کیا تھا۔ اس واقعے کے اصل مجرمان اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں جبکہ دہلی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ جاری ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی کو خواتین کے حوالے سے دنیا کے انتہائی مشکل شہروں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے جہاں ہر روز کئی خواتین اپنی عصمتوں سے محروم کردی جاتی ہیں اور بھارتی دارالحکومت میں سر عام گھومنے والے بھیڑیے غیر ملکی خواتین تک کو نہیں بخشتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…