جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکا اور بھارت کے مابین واحد ٹی ٹونٹی میں ٹاس فکسنگ کا انکشاف

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

کولمبو(آن لائن)سری لنکا اور بھارت کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میں ٹاس فکسنگ کا انکشاف ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اکثر ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور بھارت کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو بھی ٹاس ہارنے کاافسوس ہوا ہوگا تاہم اب اس مقابلے میں ٹاس فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔میچ کے پریزینٹر اور سابق بھارتی سپنر مرلی

کارتھک نے دونوں کپتانوں اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تعارف کرایا،میزبان کپتان تھرنگا نے سکہ اچھالا اور کوہلی نے ہیڈز کی آواز لگائی، سکہ نیچے گرا تو پائی کرافٹ نے اسے دیکھ کر ٹیلز کی آواز لگائی مگر کارتھک نے فورا کہا کہ یہ ہیڈز ہے اور کوہلی کو بلا کر ان سے کہ وہ بیٹنگ کریں گے یا فیلڈنگ ، بھارتی قائد نے پہلے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔جب مرلی کارتھک، کوہلی سے بات کررہے تھے تو پائی کرافٹ کے چہرے پر واضح طور پر الجھن دکھائی دے رہی تھی مگر حیران کن طور پر انھوں نے غلط ٹیم کو ٹاس جیتنے پر بیٹنگ یا بالنگ کے معاملے پر کوئی مداخلت نہیں کی ،سری لنکن کپتان تھرنگا نے بھی مرلی کارتھک سے بات چیت میں صرف اتنا کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بالنگ کو ہی ترجیح دیتے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…