جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پولیو وائرس : کینسر کے علاج کے لیےممکن

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ کیرولینا(نیوز ڈیسک) پولیو وائرس کو دنیا میں اس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کسی عذاب سے کم نہیں سمجھا جاتا لیکن اب ماہرین نے اسی وائرس سے جان لیوا دماغی رسولی (گلائیوبلاسٹوما) کا علاج ممکن بنا دیا ہے۔امریکی±ٍمیڈیاکے مطابق دماغی رسولیوں کے 2 مریضوں کا علاج پولیو وائرس کی مدد سے کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کینسر سے پاک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو وائرس ٹھوس سرطانی رسولیوں پر موجود مالیکیولز سے جڑ جاتا ہے جن میں گلائیوبلاسٹوما بھی شامل ہے۔ ماہرین نے پولیووائرس کو پہلے جینیاتی طور پر تھوڑا تبدیل کرکے اس کا متاثر کرنے والا جینوم نکال دیا اور اس بے ضرر پولیو وائرس کو گلائیوبلاسٹوما میں براہِ راست داخل کردیا، رسولی میں جانے کے بعد پولیووائرس نے صحت مند خلیات (سیلز) کو تو نقصان نہیں پہنچایا تاہم کینسر کی وجہ بننے والے خلیات کو تباہ کرنا شروع کردیا جس کے بعد مریض کے جسم میں موجود قدرتی دفاعی نظام سرگرم ہوگیا اور اس نے کینسر کی رسولیوں کو تباہ کرنا شروع کردیا۔ڈیوک یونیورسٹی میں مالیکیولر جنیٹکس کے پروفیسر اور سرجری کے ماہر ڈاکٹر میتھیاس گروئمر نے 15 سال قبل کینسر کی رسولی (ٹیومر) پر پولیو وائرس سے حملہ کرکے اسے ختم کرنے کا خیال پیش کیا تھا جس پر ماہرین نے تنقید کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…