منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مودی کی ایماءپر مشہور بھارتی صحافی کا قتل ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھارت میں حکومتی ایماء پر بھارتی صحافی گوری لنگیشن کا قتل بھارتی حکومت او رجمہوریت پر شدید طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی گزشتہ دس روز سے تیزی جبکہ بھارت کی جانب سے آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کیخلا ف ورزی عالمی جنگ کوہوا دینے کے برابر ہے ،

اقوامِ متحدہ فوری طور پر بھارت پر پابندی عائد کرکے سفارتی تعلقات ختم کرکے مظلوم عوام کو بچایا جائے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین کے گرد گرفت تنگ کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، نریندر مودی ،اور نوبل پرائز یافتہ اور برما کی اسٹیٹ کونسلر Aung San Suu Kyiبرما میں مسلمانوں کو قتل عام کرکے امن فوج کے طلبگار ہیں جس کی آڑ میں وہ چین اور پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی سازشیں جبکہ مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کے قتل عام کرنے کے علاوہ عالمی دنیا کی توجہ برما کی جانب کروانا چاہتے ہیں جبکہ بھارت نے اپنی صحافی گوری لنگیشن کو قتل کروادیا جو کہ جمہوریت کے منہ پر شدید طمانچہ ہے ، اقوام متحدہ جنوبی ایشیاء میں امن کی خاطر بھارت پر فوری طور پر پابندی لگا کرسفارتی تعلقات بند کرکے عالمی قانون کا احترام کرے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واضح کیا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیاء میں جنگی جنون کو ہوا دینے کیلئے مسلمانوں کے قتل عام کرنے کی سازش میں ملوث ہے جسکو روکا نہ گیا تو اِسی طرح انسانی حقوق کی پامالیاں کرتا رہے گا ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے باقاعدہ رپورٹ اقوام متحدہ کو ارسال کردی جس میں مکمل تفصیل موجو دہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…