منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

روس فیس بک پر سماجی اور سیاسی تفرقہ پیداکرنے کا مرتکب قرار

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)فیس بک نے کہاہے کہ روس نے ایک ایسی مہم چلائی ہے جس کے تحت اس کے نیٹ ورک پر سماجی اور سیاسی تفرقہ پیدا کرنے والے پیغامات تشہیر دی جاتی ہے۔گذشتہ دو برسوں میں روس نے تین ہزار اشتہاروں پر ایک لاکھ ڈالر خرچ کیے ہیں۔ان اشتہاروں میں کسی مخصوص سیاسی شخصیت کی حمایت نہیں کی گئی، البتہ ان میں نقلِ مکانی، نسل اور مساوی حقوق جیسے موضوعات شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں

ہونے والی امریکی تفتیش سے تعاون کر رہی ہے۔ان اشتہاروں میں صارفین کو 470 ایسے اکاؤنٹوں کی طرف مائل کیا جاتا تھا جن میں یا تو جعلی خبریں دی جاتی تھیں یا پھر وہ کسی اور طریقے سے فیس بک کی پالیسی سے متصادم تھے۔فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ اشتہار اور اکاؤنٹ سیاسی اور سماجی تفرقہ پیدا کرنے والے پیغامات پر مرکوز ہوتے تھے۔فیس بک کے چیف سکیورٹی آفیسر ایلکس سٹیموس کے مطابق یہ اکاؤنٹ اب بند کر دیے گئے ہیں۔اس مہم کا انکشاف فیس بک کی اندرونی تفتیش کے نتیجے میں ہوا جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ یہ نیٹ ورک گذشتہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران کیسے غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔صدر ٹرمپ کی جیت کے بعد فیس بک اور اس کے بانی مارک زکربرگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انھوں نے اس معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مارک زکربرگ نے اس خیال کو مسترد کر دیا تھا کہ فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ‘جعلی خبروں’ نے امریکی انتخابات کا رخ بدل دیا۔سٹیموس نے سٹ میں تفصیل لکھی ہے کہ اس مہم کا انکشاف کیسے ہوا۔ہم نے وہ اشتہار دیکھے جن کا آغاز روس سے ہوا تھا۔ ان میں بہت کمزور نشانیوں والے اشتہار بھی شامل ہیں جو کسی منظم کوشش کا حصہ نہیں ہیں۔فیس بک کی یہ پوسٹ اسی دن آئی ہے جس دن اس پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی پہنچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…