منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

’’آخر کار چین نے بھی پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا‘‘ پاکستانیوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک خبر آگئی!!

datetime 6  ستمبر‬‮  2017 |

بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ پاکستان بیسڈ دہشتگرد گروپوں کو ان کی پرتشدد سرگرمیوں کے باعث برکس کے مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کی بڑھتی ہوئی پرتشدد سرگرمیوں بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ گروپ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور افغان ایشو پر گہرے اثر رکھتے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تعاون اور اس سلسلہ میں کامیابیاں باعث اطمینان ہیں۔ پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس نے پہلی بار اپنے اعلامیے میں علاقائی سیکیورٹی کے خطرات کے حوالے ان عسکری گروپوں کے نام شامل کیے ہیں جن میں سے کئی کے مراکز پاکستان میں ہیں۔بھارت نے اس اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے جسے چین کے شہر شیامین میں ہونے والی کانفرنس میں کیا گیا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ اعلان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایک اہم قدم ہے۔برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ اس تنظیم کے رکن ہیں۔چین ماضی میں ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتا رہا ہے۔برکس کے اعلامیے میں فوری طور پر أفغانستان میں تشدد ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اعلامیے میں طالبان، داعش، القاعدہ اور اس سے منسلک عسکری گروپ جن میں مشرقی ترکمانستان کی اسلامی تحریک، ازبکستان کی اسلامی تحریک، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ، جیش محمد، تحریک طالبان پاکستان اور حزب التحریر شامل ہیں، کو خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔لشکر طیبہ پاکستان میں قائم عسکری گروپ ہے جس پر بھارت سرحد پار حملوں کا إلزام لگاتا ہے۔ یہ گروپ 2008 میں ممبئی کے حملوں میں بھی ملوث تھا جس میں

166 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جیش محمد بھی ایک اور بھارت مخالف گروپ ہے جس کے ٹھکانے پاکستان میں ہیں۔ اس گروپ پر 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں کا إلزام ہے۔بھارت پاکستان یہ کہتا رہا ہے کہ وہ ان گروپوں کے خلاف کارروائی کرے جب کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے حملوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کہ وہ خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔برکس اعلامیے پر پاکستانی وزیر دفاع

خرم دستگیر خان نے جواب میں پاکستان کا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہیں ،پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں‘ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں ‘ امریکہ افغانستان میں ناکامی سے دوچار ہے‘ چالیس فیصدافغانستان پر آج بھی طالبان کا کنٹرول ہیجبکہ ساٹھ فیصد علاقے پر

افغان حکومت کا کنٹرول ہے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں امریکہ کے گیارہ ہزار فوجیوں سمیت نیٹو افواج بھی طالبان کے خلاف برسرپیکار ہیں،امریکہ کو اس ضمن میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ پاکستان سے اس معاملے پر مدد لینی چاہئے،برما معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں جلد پالیسی کا اعلان کریں گے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ برکس اجلاس میں بعض تنظیموں کے حوالے سے جو بات سامنے آئی ہے وہ غلط معلومات کی بناء4 پر اعلامیے کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے۔پوری دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہنا چاہئے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود

ہیں۔ امریکہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے ساٹھ فیصد علاقے پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے جبکہ سولہ سال گزرنے کے باوجود آج بھی چالیس فیصد افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ امریکہ کو اس ضمن میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ پاکستان سے اس معاملے پر مدد لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جذباتیت سے نہیں بلکہ ہوش و ہواس سے معاملات کے حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…