بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

40 سال کا طویل ترین عرصہ بھارت کی قید میں رہنے اور زبان و ناخن سے پاکستان کی خاطر محروم ہونے والا وطن عزیز کا عظیم سپوت

datetime 6  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)حب الوطنی پر مبنی ڈرامے مختلف ادوار میں نشر ہوتے رہے ہیں جنھوں نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کی۔پاکستان میں ڈرامہ کی تاریخ لگ بھگ پچاس سال پرانی ہے جس میں بیشتر اوقات سماجی مسائل یا طنز و مزاح پر ہی توجہ مرکوز رکھی گئی مگر یہ

بھی حقیقت ہے کہ حب الوطنی پر مبنی ڈرامے بھی مختلف ادوار میں نشر ہوتے رہے ہیں جنھوں نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کی۔سپاہی مقبول حسین پاکستان کی تاریخ کا وہ باب ہے جو چار دہائیوں تک بند رہنے کے بعد کھلا تو اس نے غم و غصے کی لہر پوری قوم میں دوڑا دی۔40 سال تک ہندوستان کی قید میں رہنے والے پاکستانی سپاہی مقبول حسین کے حالات زندگی پر ڈرامہ سیریل آئی ایس پی آر اور انٹرفلو کمیونیکشن لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح آزاد کشمیر رجمنٹ میں شامل یہ سپاہی 1965 کی پاک انڈیا جنگ کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔حسن نیازی نے نوجوان مقبول حسین کا کردار ادا کیا جبکہ حیدر امام رضوی نے اس کی ہدایات دیں، جس میں دکھایا گیا تھا کہ اس سپاہی سے اس کی شناخت معلوم کرنے کے لیے کتنا تشدد کیا گیا مگر وہ ہمیشہ جواب میں ایک نمبر 335139 ہی لکھتا رہا، تشدد کے دوران اس کی زبان اور ناخن بھی اکھاڑے گئے۔چالیس سال بعد 2005 میں ہندوستان سے سول قیدیوں کے تبادلے کے دوران مقبول حسین کو بھی واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا گیا تو ان کے ماں باپ اور بھائی وغیرہ سب دنیا سے گزر چکے تھے۔ اس ڈرامے کے آخر میں حقیقی سپاہی مقبول حسین کو دکھایا گیا ہے جسے فوج کی جانب سے پھولوں اور احترام سے نوازا جا رہا ہوتا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…