منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

’’ٹرمپ کی نئی پالیسی پاکستان کو کس بات پر مجبور کر سکتی ہے؟‘‘

datetime 5  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی جریدے ’’دی ہیل‘‘ کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی پاکستان کو غصہ دلاسکتی ہے جو امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے باوجود محسوس کر رہا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی حکمت عملی

مستقبل میں نئی دہلی کو پاکستان کے ساتھ نئی ’’ پراکسی وار‘‘ شروع کرنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی میں بھارت کو افغانستان میں وسیع کرداردینے کا اشارہ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے میں شائع ایک مضمون کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کرنے کے ساتھ 100ارب ڈالر کے بالواسطہ اور بلاواسطہ اقتصادی نقصانات سے دو چار ہوا ہے۔ ایسے میں ٹرمپ کی طرف سے بھارت کو یہ کہنا کہ ہماری جنگ میں ہماری مزید مدد کرو کے جواب میں ٹرمپ کو نئی دہلی کی جانب سے مسکراہٹ کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔یہ مضمون فیڈریک ایس پرڈی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز بوسٹن یونیورسٹی کے بانی ڈین عادل نجم نے لکھا ہے۔ اْن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے بھارت کو افغانستان میں بڑا کردار دینے کا عندیہ بھارت کو افغانستان میں پاکستان کے خلاف نئی پراکسی وار میں گھسیٹ لانے کا لائسنس ہوگا۔ پاکستان اس بات سے پریشان ہے کہ اسے مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر گھیرے میں لینے کی بات کی جارہی ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی دو ایٹمی طاقت رکھنے والے ہمسایوں کو آپس میں لڑا سکتی ہے جبکہ اس سے قبل 70سال سے امریکا کی پالیسی جنوبی ایشیا میں امن کو استحکام دینے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے روکنے کی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…