اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عید کے موقع پر موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی، شہروں کے نام جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں عیدالاضحیٰ بروز ہفتہ منائی جائے گی اور محکمہ موسمیات نے عوام کو عید کے موقع پر بارش کی خوش خبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 12 گھنٹوں میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، گوجرانوالہ، سرگودھا، میرپورخاص، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان اور کراچی میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور شہر سے ابھی تک پانی نکالا جا رہا ہے۔ دریں اثناء کراچی کے شہری علاقوں سمیت ملیر ضلع کے مضافاتی علاقے موسلادھار بارش کے باعث شدید متاثر ، میمن گوٹھ کے قریب ملیر ڈیم میں 40فٹ چوڑا شگاف ، دو گاؤں ڈوب گئے ، گڈاپ کے قریب لٹ ندی میں تغیانی ، پانی ناردرن بائی پاس ، سبزی منڈی کے علاقوں کو ڈبوتا ہوا سعدی ٹاؤن کے قریب پیش قدمی کرنے لگا ، موئیدان کا کھار ڈیم بھر گیا ، کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خطرہ گڈاپ سٹی و دیگر علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ، شدید خطرات کے باعث بڑی تعداد میں گوٹھ خالی، محفوظ مقامات کی طرف منتقل ، ندی نالوں کے بھر جانے اور تغیانی کے باعث سینکڑوں گوٹھوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کٹ گیا ، ساحلی علاقہ مبارک گوٹھ برسات اور سمندری تغیانی کے باعث متاثر سمندر کنارے کھڑی تیس کشتیاں ڈوب گئیں ، ابراہیم حیدری ، ریڑھی ، چشمہ گوٹھ ، گلشن حدید سمیت متعدد علاقوں سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ، مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث آبادیوں کو خطرہ ، انتظامیہ مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام ۔

تفصیلات کے مطابق ؛ برساتوں کے خطرناک اور شدید نئے سلسلے کے شروع ہوتے ہی 24گھنٹوں کے اندر موسلادھار بارش کے باعث کراچی کے شہری علا قوں کے علاوہ ملیر ضلع کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے ، محکمہ ایریگیشن کہ جانب سے میمن گوٹھ کے قریب تعمیر ملیر ڈیم میں پانی آجانے سے بند دباؤ برداشت نہیں کرسکا ا ور 40فٹ چوڑا شگاف پڑ جانے سے پانی آبادیوں کی طرف چڑھ دوڑا ، امیر بخش مری گوٹھ کو ڈبوتا ہوا پانی عثمان خاصخیلی گوٹھ میں داخل ہوگیا ہے ،

ا طلاع ملتے ہی ضلع کاؤنسل کراچی کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد ، ایم این اے حکیم بلوچ و دیگر منتخب نمائندے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ملیر ڈیم پہنچ گئے اور شگاف کو بند کرانے کی ہدایات جاری کیں ، اس موقع پر ایم این اے حکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ملیر ڈیم کا کام ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث کرپشن کا شکار ہوا ہے ، یہ ڈیم متعدد بار ٹوٹ چکا ہے جس سے غریب لوگوں کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ، انہوں نے اینٹی کرپشن نیب و دیگر اداروں سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ،

دوسری جانب گڈپ کے قریب تاریخی ندی لٹ ندی بھر جانے سے تغیانی پیدا ہوئی اور پانی اپنے قدرتی بھاؤ ناردرن بائی پاس ، سبزی منڈی و دیگر ملحقہ علاقوں کو ڈبوتا ہوا تیزی سے سعدی ٹاؤن ، ایئرپورٹ اور بھٹائی آباد کے شہری علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے ، ادھر یونین کاؤنسل موئیدان کے مقامی افراد کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کھار ڈیم پانی سے بھر گیا ہے جس کے بند انتہائی کمزور ہوگئے ہیں اور کسی وقت بھی بند ٹوٹنے کا خطرہ ہے ،کہا جاتا ہے اگر بند ٹوٹ گیا تو موئیدان کے علاقوں کے علاوہ پانی گڈاپ شہر کو بھی ڈبا دیگا ، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے مزید پانی کا بڑا ریلا ملیر ندی ، سکھن ندی ، تھدو ندی اور ڈیموں کی پیش قدمی کر رہا ہے جس سے مزید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، کھدیجی ندی اور ملیر ندی میں پانی بھر جانے سے سینکڑوں دیہاتوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کٹ گیا ہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…