اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) سی ڈی اے نے بہت ساری ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور عوام کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے بھی وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ آپ ان سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری نہ کریں، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ کالونی پارک ویو سٹی کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے، علیم خان کی ہاؤسنگ کالونی کو سی ڈی اے کی طرف سے این او سی نہیں جاری کیا گیا، اس لیے لوگ سرمایہ کاری نہ کریں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق
علیم خان کی ہاؤسنگ کالونی غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی پارک ویوسٹی ہاؤسنگ کالونی کوغیر قانونی قرار دے دیا ہے اور سی ڈی اے نے عوام کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک ویو سٹی ہاؤسنگ کالونی میں سرمایہ کاری نہ کریں۔پارک ویو سٹی کو سی ڈی اے کی طرف سے این اوسی جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ہاؤسنگ کالونی میں جاری تعمیراتی کام اور پلاٹوں کی خرید و فروخت بھی غیر قانونی ہے۔