اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں اور ان دنوں بھی مریم نواز اسر حمزہ شہباز کے درمیان چھتیس کا آنکڑا چلنے کی خبریں زبان زد عام ہے۔ ٍدونوں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے
د یتے اور ایسا لگتا ہے کہ ان دونوں کی لڑائی ن لیگ کو ڈبو دے گی یا پھر تقسیم کر دے گی۔شہباز شریف کی فیملی میں سے حمزہ شہاز سیاسیت میں خاص مقام حاصل نہیں کر سکے اور کارکنوں کی شادیوں اور غمیوں تک ہی محدود ہو چکے ہیں اور شہباز شریف بھی ان کے سیاسی کیرئیر سے مطمئن نظر نہیں آتے، دوسری جانب نواز شریف کی فیملی میں مریم نواز سیاست میں موجود ہیں۔ شہباز شریف کے دوسرے بیٹے سلیمان شہاز سیاست میں اگر آئے تو ایک خاص مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سلیمان شہاز کے بارے میں پارٹی اراکین بھی کافی مثبت رائے رکھتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ طبیعت سے کافی انکسار اور ملنسار ہیں۔مریم نواز اور حمزہ شہباز کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ن لیگ اور سیاسی حلقوں میں اس وقت شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ فکر مند ہیں کہ کہیں دونوں کی آپسی لڑائی ن لیگ کو تقسیم نہ کر دے۔