پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی کے شرمناک الزامات کے بعد عمران خان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنیوالی معروف جرمن صحافی میدان میں آگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان باکردارآدمی ، عائشہ گلالئی ناراض عورت کی طرح کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہے،عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی معروف جرمن صحافی کرسٹین بیکر کی لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق

عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی معروف جرمن صحافی کرسٹین بیکرنے لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان باکردارآدمی ہیں اوران پرالزام لگانے والی خاتون کسی کے ہاتھوں استعمال ہورہی ہیں ۔ہوسکتاہے عمران نے اس کی بات نہ مانی ہواوراب اس کے مخالفین لڑکی کوپیسے دے کرعمران خان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نے عائشہ گلالئی پرتوجہ نہیں دی ہوگی اوراب وہ ناراض عورت عمران خان سے بدلہ لینے کے لیے ایساکررہی ہوگی۔کرسٹین بیکرنے اس امیدکابھی اظہارکیاکہ عمران خان 2018کے انتخابات جیت کرپاکستان کوبہتری کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے پاکستان کے مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔واضح رہے کہ کسی زمانے میں عمران خان اور کرسٹین بیکر کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام تھیں کرسٹین یورپ کے سب سے پسندیدہ چینل ایم ٹی وی میں ایک کھلنڈری ،اپنے بدن کی نمائش کرنے والی ایسی چلبلی میزبان تھی جس کی ایک دنیامداح تھی وہ یورپ کی دیگرحسینائوںکی مانندعمران خان پرمرمٹی ۔بقول کرسٹین عمران خان ایک ماڈل ،سپورٹس مین اوراتناہینڈسم تھاکہ لڑکیاں اس پرمکھیوں کی مانندگرتیں تھیں ۔عمران نے اسے اسلام کی طر ف راغب کیاجس کے بعداس نے اسلام قبول کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…