بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کی کہانی کے گنجل مزید الجھ گئے

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہراحمد بٹ سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک مرتبہ اختلافات ختم کروانے کے لیے ان کے قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب نے پیش رفت شروع کردی ہے، لیکن اس بار گلوکارہ حمیراارشد نے کسی کی ایک نہ سننے کی ٹھان لی ہے۔دوسری جانب احمد بٹ کی جانب سے

کچھ اہم شخصیات نے حمیرا ارشد کوسمجھانے اورصلح کرکے معاملات کورفع دفع کرنے کی تجویزدی ہے،مگرتاحال کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اس سلسلے میں جب حمیرا ارشد سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہروز روز کے جھگڑے سے بہترہے کہ ایک مرتبہ علیحدگی اختیارکرلی جائے۔ میرے پاس طلاق کے علاوہ اب کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ میں نے احمد کو متعدد بارموقع دیا کہ وہ اپنے آپ کوسدھارلے، لیکن وہ عادت سے مجبورہے۔ اس لیے میں نے عیدالاضحی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گلوکارہ نے بتایاکہ احمد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اورمعافی بھی مانگی ہے لیکن میں اس بار کسی بھی طرح کے دھوکہ میں نہیں آنی چاہتی، احمد بٹ اس قابل نہیں کہ اس پر اعتبار کیا جاسکے۔ ہمارے آپسی اختلافات میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پہنچ چکے ہیں۔ میں جہاں بھی جاتی ہوں توایک ہی موضوع زیربحث ہوتا ہے کہ ہمارا جھگڑا ہوا اورطلاق کب ہوگی؟ میں اس حوالے سے لوگوں کو جواب دے دے کرتنگ آچکی ہوں۔ میں ایک گلوکارہ ہوں اور روز، روز کے جھگڑوں سے میرا کام بھی متاثرہوتا ہے۔ اس لیے میں نے اس سفرکومزید آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں حمیرا ارشد نے کہا کہ ماضی میں کئی بار شدید جھگڑے ہوئے ، لیکن نے ہربار سمجھوتہ کیا اوراحمد کی

بہت سی برائیوں کے باوجود اس کے ساتھ زندگی کا سفرجاری رکھا۔ جس کا مقصد صرف ایک ہی تھا کہ میں اپنا گھر برباد نہیں کرنا چاہتی تھی، لیکن ہرکسی کی ایک حد ہوتی ہے، جواب پار ہوچکی ہے۔ اسی لیے اب اس سفرکومزید آگے بڑھانا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

میں نے اپنا فیصلہ اللہ تعالی کی عدالت میں بھیج دیا ہے۔دوسری جانب جب اس حوالے سے احمد بٹ سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے حمیرا ارشد سے میرا کوئی تعلق نہیں ،تین ماہ قبل میں خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ امریکا چلا گیا تھا، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، حمیرا ارشد ،اس کی فیملی اور سخی سرور بٹ جھوٹ بول کر

مجھے بدنام کررہے ہیں، جلد بہت اہم ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کروں گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…