اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی ملک کی آرمی نے اپنے قیمتی ہتھیار کسی کو بیچ دیے ہوں، نجی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ افغان فوجیوں نے اسلحہ فروخت کیا ہے، خبر رساں ادارے نے کہا کہ طالبان کے امریکی ہتھیار حاصل کرنے کے چند ایک طریقے ہیں، طالبان کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ وہ بعض اوقات افغان پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف حملوں میں کامیابی کے بعد ہتھیار لے لیتے ہیں مگر دوسرا طریقہ یہ بھی ہے جو بہ قول امریکی اور افغان حکام کے سامنے آیا اور وہ یہ کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے بدعنوان عناصر سے طالبان ہتھیار
خرید لیتے ہیں۔ افغان آرمی کے ایک کرنل جن کا نام احمد زئی نے اس بارے میں انکشاف کیا کہ مختلف چیک پوسٹوں پر تعینات افغان فوجیوں نے اپنا سارا اسلحہ و ہتھیار فروخت کر دیا ہے، یہ اسلحہ طالبان جنگجوؤں کو بیچا گیا۔دوسری طرف اس رپورٹ کے مطابق طالبان کمانڈرز کہتے ہیں کہ امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے لیے بلیک مارکیٹ موجود ہے اور اس بلیک مارکیٹ سے ایران کے ڈیلرز بھی منسلک ہیں۔ کرنل احمد زئی نے انکشاف کیا کہ ایک افغانی پائلٹ جو پاکستان کے بارڈر پر اپنے روسی ہیلی کاپٹر میں تھا، اس افغانی پائلٹ نے یہ ہیلی کاپٹر بھی فروخت کر دیا۔