اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

سوناکشی سنہا کی فلم ’اکیرا‘ میں تجربہ کار فنکار تبّو بھی کام کریں گی

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں عام ہوگئی تھیں کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’اکیرا‘ میں تجربہ کار فنکار تبّو بھی کام کریں گی۔ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں اداکارہ تبو سو سوناکشی سنہا کی بڑی بہن یا منٹر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ میڈیا میں اس طرح کی بھی خبریں آئی تھیں کہ تبو اس فلم کوسائن کرنے کے بعد فلم شوٹ کرنے بھی گئیں لیکن بعض وجوہات کی بنا پر انھیں یہ فلم چھوڑنا پڑی۔ اس طرح کی افواہیں پھیلنے اور تبو کے اس طرح سے اچانک فلم چھوڑ دینے سے لوگ اپنے اپنے حساب سے قیاس آرائیاں کرنے لگے تھے۔ بعض نے اسے فلم سے تبوّ کو نکال دینے کا معاملہ قرار دیا تو بعض نے اس کو فلموں کی معروف ’کیٹ فائٹ‘ سے تعبیر کیا۔ لیکن تبو کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے ان تمام قیاس آرائیوں کو لگام دے دی ہے۔ ترجمان نے اداکارہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔‘ انھوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر نے اس کے لیے تبو سے رابطہ کیا تھا لیکن تاریخ کے حوالے سے کچھ تنازع ہونے کے سبب بات آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔ چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فلم ’اکیرا‘ کے ہدایت کار جنوبی ہند کے کامیاب ترین ڈائریکٹر اے آرموروگ داس ہیں۔ مسٹر داس نے جنوبی ہند میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی اپنی ایک علیحدہ شناخت بنا لی ہے اور لوگ ان کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں۔ ان کی پہلی ہندی فلم ’گجنی‘ بہت کامیاب رہی تھی جس نے پہلی بار سو کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ‘اکیرا’ خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں سوناکشی سنہا کا اہم رول ہے۔ اس فلم میں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب باپ اور بیٹی ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔ فلم انڈسٹری میں ہیروئنوں کا ایک دوسرے سے مقابلہ رہتا ہے اور اس حوالے سے اکثر ایسی مسالے دار خبریں آتی رہتی ہیں کہ کون سی اداکارہ کس کے سات کام کرنا چاہتی ہے اور کون کس سے بچنا چاہبتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…