جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

حج آپریشن مکمل، اس سال کتنے لاکھ پاکستانی حج کریں گے؟ جان کر آپ سبحان اللہ کہیں گے

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیا‘ پی آئی اے نے کل 230 خصوصی پروازوں کے ذریعے آپریشن مکمل کیا۔تفصیلات کے مطابق رواں برس پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کے دوران230خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 57پروازوں کے ذریعے عازمین کوجدہ اور مدینہ پہنچایا‘ حج آپریشن کے دوران پی آئی اے

کی پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح92فیصد رہی۔پی آئی اے نے کراچی سے17600سے زائد عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا۔ اسلام آباد سے10882،لاہور سے10610،پشاور سے7000سے زائد ملتان سے6000سیالکوٹ سے3900سے زائد اور فیصل آباد سے445عازمین کو حجاج مقدس پہنچایاگیا۔وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی مہتاب احمد خان نے کامیاب حج آپریشن مکمل ہونے پر پی آئی اے کے عملے کو مبارکباد دی اور کہا کہ بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ اپنی خصوصی ٹیم تعینات کرے۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن6ستمبر سے شروع ہوگا اور 5اکتوبر تک جاری رہے گا۔دوسری جانب نجی ایئرلائن شاہین ایئر نے بھی اپنا قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیا۔ حج آپریشن کے لیے نے 217خصوصی پروازوں کے ذریعے 49000سے زائد عازمین کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی سے 64،لاہورسے29،اسلام آباد30،پشاور30،فیصل آباد سے30پروازیں،کوئٹہ سے32اور ملتان سے2پروازیں آپریٹ کی گئیں۔قومی ایئر لائن سے 56،437 نفو س حج کی سعادت عدا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے جبکہ نجی ایئر لائن کے ذریعے 49000 افراد نے سفر کیا مجموعی طور پر کل 1،05،437 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…