جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

لاہور میں ن لیگ اورتحریک انصاف کے کارکنوں میں بڑا تصادم، لاتوں، گھونسوں کی بارش،متعددزخمی،مقدمات درج

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ایجر ٹن روڈ پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا ، ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اوردونوں طرف سے لاتوں ، گھونسوں کی بارش کر دی گئی،، تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے (ن) لیگ کے کارکنوں پر خواتین پر حملہ کرنے اور انہیں غلیظ گالیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کر ادی

۔پی ٹی آئی کی طرف سے دی جانے والی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سر گرمیوں کے دوران لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی کی خواتین کو ہراساں کیا اور گھیرے میں لے کر گالیاں دی اور کارکنوں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ درخواست میں لیگی کارکن ارشد خان اور ان کے نامعلوم سا تھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا کہا گیا ہے ۔ یاسمین راشد نے حماد اظہر اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے گلو بٹ بد معاشی کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے ۔ (ن) لیگ کے کارکنوں نے ہماری خواتین کو دھکے دیئے اور انہیں گالیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہماری انتخابی مہم کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن ہم ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہتی ہوں کہ اس کا نوٹس لیا جائے ۔ اگر کوئی غیر معمولی حا دثہ پیش آگیا تو اس کے زمہ دار آپ ہوں گے ۔ تحریک انصاف نے(ن) لیگ کے کارکنوں پر خواتین پر حملہ کرنے اور انہیں غلیظ گالیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کر ادی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…