جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، سکھر، نصیر آباد ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے

دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان 77، دیر 10، بالاکوٹ، میرخانی 02، پنجاب: لاہور (پنجاب یونیورسٹی 50، سٹی 19، ایئرپورٹ 12)، گجرات 33، جوہر آباد 29، سرگودھا 27، سیالکوٹ ، نورپورتھل 20، لیہ 18، گوجرانوالہ 17، منگلا 14، منڈی بہاؤالدین 08، جھنگ 07، ساہیوال 05، فیصل آباد 04، جہلم 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 10، گوپس 03، ہنزہ 02، گلگت 01، کشمیر: کوٹلی 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی45، دادو42، دالبندین، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی اور شہید بینظر ا?باد میں41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…