پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شیریں رحمان کی ایسی حرکت سامنے آ گئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز کے بجائے خود آگے آکر مثال بنانے والے بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پارٹی چیئرمین کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں، جہاز کی وی آئی پی کلاس میں سفر کیلئے پاکستانی فیملی کی نشست کینسل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں چترال سے واپسی پر پی آئی اے کے

طیارے میںچیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پی آئی اے کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصویریں شئیر کرکے وی آئی پی کلچر کی مخالفت کی گئی لیکن اب پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماءسینیٹر شیری رحمان کے لئے ایک پاکستانی فیملی کی نشست کو کینسل کردیا گیا اور انہیںو ی آئی پی کلاس میں سفر کرایا گیا۔اس حوالے سے کراچی میں فلاحی کاموں کے لئے سوشل میڈیا پر”فکس اٹ“ کے نام سے مہم شروع کرنے والے عالمگیر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک آدمی کی کہانی شیئر کی ہے جس میں آدمی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز وہ اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچے جہاں ہم نے سیرین ائر لائن کی پرواز ای آر 503 کے ذریعے جانا تھا اور ہم نے پہلے ہی ٹکٹیں حاصل کر لی تھیں،ہماری پرواز 4بجے روانہ ہونا تھی اور ہمیں پہلے سے حاصل کی گئی نشستوں2C،2D،2Eاور2Fکے بورڈنگ پاس بھی دے دئیے گئے جس کے بعد ہم ڈیپارچر لاونج میں چلے گئے،30منٹ کے بعد میرے بڑے بیٹے احمد کا نام پکارا گیا جب میں کاؤنٹر پر گیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہمیں سیٹ 2ایف تبدیل کرنا ہوگی،میں نے انکار کردیا ، کچھ دیر کے بعد سپروائزر آگئی اور اس نے مجھے بتایا کہ سسٹم کی خرابی کے باعث آپ کو سیٹ 2سی دے دی گئی ، میں نے پوچھا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک ہی سیریز کی نشستوں میں مسئلہ پیدا ہوجائے ،

وہ خاتون چلی گئی اور اس کے بعد ایک اور خاتون بھی آگئی جس کے بعد وہی کہانی دہرائی گئی جب میں نے خاتون سے ثبوت مانگا تو اس نے کہا کہ ایک خاتون کے لئے کتنا مشکل کام ہوتا ہے اور اسے اپنی فیملی کی سپورٹ کرنا ہوتی ہے اس خاتون نے مجھ سے تعاون کرنے کو کہا ، میں نے خاتون سے کہا کہ مجھے اصل کہانی بتاؤ تو پھر اس نے مجھے بتایا کہ آپ کے بیٹے

کی محمد کی سیٹ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحما ن کو دے دی گئی ہے،اس لئے آپ میرے ساتھ تعاون کریںورنہ میرے لئے مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ خاتون کی منت و سماجت کے بعد میں نے محمد کا بورڈنگ پاس اس کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…