منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، ایک فوجی لاپتہ

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

صنعاء/واشنگٹن ( آئی این پی ) یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے باعث ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔رواں ماہ امریکی ریاست ہوائی کے ساحل کے قریب سمندر میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔واضح رہے کہ امریکی فوج یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملے کررہی ہے اور فروری سے لے کر اب تک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے جاچکے ہیں، جب کہ امریکی اسپیشل فورسز نے متعدد زمینی کارروائیں بھی کی ہیں جن میں جنوری میں کیا گیا ایک آپریشن بھی شامل ہے جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…