ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

قطر کاجوابی اقدام، اہم ملک کو دوحہ میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم جاری،سفیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے صرف72گھنٹوں کا الٹی میٹم

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

دوحہ(این این آئی) قطر نے وسطی افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع قطری سفارتخانے کو بند کرنے کیلئے بلیک میلنگ کر رہا تھا اس لئے انہیں فوری طور پر اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے

اس کے علاوہ قطر نے چاڈ کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ چاڈ کی حکومت کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قطر کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر دوحہ کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی کا حصہ بنتا چاہتا ہے۔دوسری جانب چاڈ نے گزشتہ روز قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیبیا کے ذریعے وسطی افریقی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چاڈ نے قطری سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 10 روز کا الٹی میٹم بھی دیا تھا تاہم وسطی افریقی ملک کی جانب سے دوحہ کے خلاف کسی قسم کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ آیا وہ کس طرح سے چاڈ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرے تاہم قطر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایران سے گزشتہ برس منقطع کئے گئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…