جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمر بڑھنے سے مردانہ کمزوری کیوں ہو تی ہے ؟تحقیقی رپورٹ

datetime 4  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور سٹی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے عمر بڑھنے کے ساتھ مردانہ صحت کی کمزوری کی وجہ تلاش کرلی ہے اور اس تحقیق کے نتیجے میں مردانہ صحت کی بحالی اور بہتری کے لئے نہایت آسان نسخہ بھی بیان کردیا ہے
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے 29سے 72 سال عمر کے 531 مردوں پر تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ نیند اور مردانہ صحت میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔ چونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ نیند کے مسائل بھی پیداہوجاتے ہیں لہٰذا یہی بات مردانہ صحت کی کمزوری کا سبب بنتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ 24 گھنٹوں کے دوران 4گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی مقدار تقریباً 8 گھنٹے سونے والوں کی نسبت 60فیصد کم پائی جاتی ہے، یعنی ان کی مردانہ صحت 8 گھنٹے یا زائد سونے والوں کی نسبت نصف سے بھی کم ہوتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیند میں ہر ایک گھنٹا اضافے کے ساتھ ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی مقدار میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتیجہ میں ماہرین کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ جو مرد بڑھتی عمر کے ساتھ مردانہ صحت کی کمزوری سے پریشان ہیں انہیں دیگر کسی بھی دوا یا علاج کی بجائے اپنی نیند بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ اسی طرح اگر نوجوان مردانہ صحت کے مسائل سے دوچار ہیں تو انہیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ وہ رات بھر انٹرنیٹ یا دیگر تفریحات میں تو مشغول نہیں رہتے۔ مردانہ صحت کی بہتری کے لئے ماہرین نے سادہ نسخہ بتایا ہے کہ نیند میں ہر ایک گھنٹے کے اضافے کے ساتھ 12 سے 15 فیصد بہتر صحت حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ 9گھنٹے سے زائد سونا فوائد کی بجائے نقصانات کا حامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…