جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

سیاسی جماعتوں نے کس کے کہنے پر آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کیا؟۔۔فاروق ستار دل کی بات آخر زبان پر لے ہی آئے،

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ ہم نے ایک اچھے مقصد کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی لیکن تمام جماعتوں نے حامی بھرنے کے بعد معذرت کرلی اس بائیکاٹ کے پیچھے ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ ہم نے 22 اگست کے واقعہ کی مذمت کی تھی اور اسی دن پاکستان مخالف عناصر سے علیحدگی کا بھی اعلان کردیا تھا امید ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے مقصد کے لیے آل

پارٹیز کانفرنس بلائی تھی اور جب سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی تو ناصرف ہمارا والہانہ استقبال کیا گیا بلکہ ہماری دعوت کو قبول بھی کیا گیا لیکن جس روز کانفرنس تھی ہمیں 2 گھنٹے قبل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایک ساتھ ہی بائیکاٹ کردیا ہے جو ہمارے لیے اچھنبے کی بات ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ایک ساتھ بائیکاٹ کے پیچھے ضرور کوئی بات اور کسی کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے اچھے مقصد کا بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کا 2018 کے عام انتخابات میں بائیکاٹ کریں گے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…