اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی آکوپکنچر کی تکنیک میں ماہرین انسانی جسم کے مخصوص نشانات کی شناخت کرتے ہیں جن میں سوئی کی نوک چبھو کے علاج کیا جاتا ہے،تقریباً اسی سے ملتی جلتی تیکنیک کا حامل اب آئس کیوب ٹریٹمنٹ شروع کیا گیا ہے جس میں سر اور گردن کا وہ حصہ جہاں یہ دونوں ملتے ہیں، برف کی کیوب رکھی جاتی ہے۔اس حصے کی تصویر میں نشاندہی بھی کی گئی ہے اور اس کو جاپانی زبان میں فینگ فو کہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ”ونڈ مینشن“۔ اس مرکز پر برف کی کیوب رکھنے سے جسم و روح کو ذہنی تروتازگی نصیب ہوتی ہے۔ نیزتوانائی بحال ہونے سے انسان خود کو ایک بار پھر سخت محنت کیلئے تروتازہ محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں فینگ فو مقام پر برف کو بیس منٹ کیلئے رکھنا چاہئے۔ ابتدا میں برف رکھنے پر اسے برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے تاہم تقریباً تیس سے چالیس سیکنڈ کے بعد خود بخود گرمی محسوس ہونے لگتی ہے اور برف کو رکھنا زیادہ مشکل نہیں رہتا۔اس تکنیک سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے ضروری ہے کہ ایسا روزانہ کیا جائے۔ برف کی ٹکور کرنے سے جسم میں اینڈورفن خارج ہوتا ہے
جو کہ دوران خون میں شامل ہوکے مطلوبہ فوائد کا باعث بنتا ہے۔ یہ تکنیک محض تروتازگی کے حصول کیلئے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس سے اور بھی دیگر فائدے بٹورے جاسکتے ہیں جن میں سب سے اہم نیند کے مسائل کا حل ہونا ہے۔ نیندکی کمی کا مسئلہ حل ہونے سے ہاضمے کے مسائل خود بخود ہی حل ہوجاتے ہیں۔ برف کے ذریعے جسم کو پہنچائی جانے والی ٹھنڈک جادوئی اثرات رکھتی ہے اورسردی سے ہونے والا فلو کا خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔ یہ تکنیک جسم میں وٹامن ڈی کے جذب ہونے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیوں کی تکالیف کو سکون ملتا ہے، اس کے علاوہ سردرد، دانت درد اور جوڑون کے درد کے مسائل بھی حل ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ یہ تکنیک دل اور اس کے افعال کو درست کرتی ہے جس کی وجہ سے سانس لینے کے مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔ وہ افراد جن کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیڑھے پن کی وجہ سے معذوری کا خطرہ ہوتا ہے، اس طریقہ علاج سے اپنی ظاہری حالت کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ برف کی تکنیک دریافت کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس طریقہ علاج سے تھائیرائیڈ گلینڈ کا نظام بھی ٹھیک ہوجات ہے
جبکہ سانس کی تکلیف بھی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔آئس کیوب تکنیک خواتین کے بہت سے مسائل میں بھی فائدہ مند پائی گئی ہے جس میں بانجھ پن، اینڈوکرائن گلینڈز کے افعال کی درستگی شامل ہیں۔ ایسی خواتین میں خون کی کمی بھی نہیں ہونے پاتی ہے نیز ڈپریشن اور سائیکوم مینٹل بیماریوں سے نمٹنے کیلئے بھی زیادہ بہتر طورپر مدد ملتی ہے۔ بیماریوں کی یہ طویل فہرست جس میں آئس کیوب ٹیکنیک استعمال کی جاسکتی ہے، پڑھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سے ہر مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ طریقہ علاج نہیں ہے بلکہ یہ جسم کواس کی قدرتی صلاحیتیں لوٹانے کا ایک طریقہ کار ہے۔ جب جسم خود اس قابل ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی بحالی کا کام کرسکے تو ایسے میں اسے مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے بھی کسی بیرونی سہارے کی ضرورت باقی نہیں رہتی ہے۔ بعض تحقیقات میں اس تکنیک کی افادیت پیس میکرز کے حامل مریضوں، شیزوفرینیا ، مرگی اور دوران حمل بھی پائی گئی ہے۔ذہنی سکون انسانی زندگی اور اس کی صحت کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جب ذہنی سکون میسئر ہو توایسے میں نہ صرف بہت سی بیماریوں اور مسائل سے خود بخود ہی چھٹکارہ مل جاتا ہے بلکہ بیماریوں کیخلاف لڑنے کیلئے قوت مدافعت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کو ان بیماریوں کے سلسلے میں اس آئس کیوب تیکنیک کی افادیت بیکار محسوس ہو تو بھی اسے ذہنی سکون کیلئے اپنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انسانی مشینری کو چارج کرنے کا قدرتی چارجر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع؟ محکمہ تعلیم کا اہم بیان
-
معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری
-
ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا
-
پاکستان میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟
-
سیوریج کیلئے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
-
لاہور: نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج
-
گوجرانوالہ: نابالغ بھانجی کو متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں پولیس مقابلے میں ہلاک
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
لاہور ،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ملزم نے پڑوسی کو گردن کاٹ کر ہلاک کر دیا
-
دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے، یہ آسان نسخے آزمائیں
-
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیب فاتحین کے نمبرز جاری
-
پرائمری تک تعلیم کا نظام تبدیل!حکومت کا بڑا فیصلہ



















































