منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

خوش اخلاق رہنے والے مر د و خواتین کی تر جیح:تحقیق

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک )ایک نئے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین شریک حیات کے انتخاب میں زیادہ نخریلی واقع ہوئی ہیں، جنھیں جیون ساتھی کے روپ میں ایک ایسے مرد کی تلاش ہوتی ہے، جو انھیں اپنی باتوں سے ہنسانا جانتا ہو۔محققین کا کہنا ہے کہ مزاح مرد اورعورت دونوں کی کمزوری ہو سکتا ہے لیکن جیون ساتھی کے انتخاب میں دونوں کے لیے اس کا مطلب مختلف ہے۔امریکی تحقیق دانوں کے مطالعے میں 80مرد اور خواتین نے دو مختلف طرح کے تجربات میں حصہ لیا، شرکائ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھنا جانتا ہو ؟محققین نے شرکاءسے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ ان کے لیے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟میامی یونیورسٹی کے شعبئہ نفسیات سے وابستہ محقق لیانا ہون اور ان کی ٹیم نے کہا کہ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبورکر سکتاہو۔لیکن اس نتیجے کے برخلاف مردوں کے جوابات سے ظاہر تھا کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند تھی، جو ان کے لطیفوں اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہو اور ان پر ہنسنا جانتی ہو بجائے۔جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا کہ خواتین صرف ایک ایسا ساتھی نہیں چاہتی ہیں، جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خود ان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے۔

مزید پڑھئے:فیس بک ہر انٹرنیٹ صارف کی جاسوسی کرتے پکڑا گیا، دنیا بھر میں واویلا

دوسری جانب محقق ولیم ہاروٹز نےکہا کہ مردوں کے لیے ساتھی کے انتخاب میں مزاح میعار کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ تاہم وہ کہتے ہیں کہ تحقیق میں یہ وضاحت نہیں ہوئی کہ مرد اور عورت کے درمیان یہ طرز عمل اسقدر مضبوط کیوں ہے۔سائنسی جریدے’ ایوالوشنری سائیکلوجی’ میں محقق لیانا لکھتی ہیں کہ ”ہماری مثالی دنیا میں ہم اپنے ساتھی کے لیے مزاح میں دونوں طرح کی خوبیوں کو پسند کرتے ہیں، لیکن حقیقی دنیا میں ہم ان میں سے ایک زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔“مطالعے کی مصنف پروفیسر لیانا ہون کےخیال میں ”خواتین لوگوں کو ہنسنے ہنسانے کے فن کو مرد کی ذہانت کی علامت سمجھتی ہیں۔“بقول پروفیسر لیانا ہون ”حس مزاح کسی شخص کی اعلی لسانی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ خواتین سمجھتی ہیں کہ شریک حیات کےطور پر ایسے مرد کے ساتھ ان کی ذہنی مطابقت زیادہ بہتر ہو سکتی ہے“۔جائزہ سے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے محققین نے کہا کہ ”مزاح کا ہمارا معاشرے میں کیا کردار ہے اس کو سمجھنے کے لیے ہم جیسے جیسے اپنی تحقیق میں آگے بڑھے تحقیق کے اعداد و شمار سے تصدیق ہوئی کہ بنیادی طور پرعورت اور مرد کے درمیان مزاح کی ترجیح مختلف ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…