لاہور(این این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو کے حوالے کردیا۔ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے یہ ریکارڈ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو پیش کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری
شوگر ملز کے حوالے سے ہونے والی کارروائی میں ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر علی عدنان کا کردار خاصا اہم ہے کیونکہ وہ شروع ہی سے اس کیس سے منسلک ہیں۔یاد رہے کہ ایس ایس ای پی نے بدھ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، انکی اہلیہ، دو بیٹوں اوربہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی نیب کو پیش کیا ۔